شہر کو ترقی یافتہ اور مثالی بنانے اقدامات کی ہدایت

   

سنگاریڈی میں شہری ترقی پروگرام ، ریاستی وزیر ہریش راؤ کا خطاب

سنگاریڈی 25 ؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی کے تمام علاقوں میں اندرون 6 ماہ صاف و شفاف پینے کے پانی کی سربراہی کے اقدمات کئے جا ئیںگے۔ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش رائو نے سنگاریڈی ٹائون کے وارڈ نمبر 8 نارائن ریڈی کالونی اور سنجیو نگر میں منعقدہ ’’ شہری ترقی ‘ پٹنا پراگتی ‘‘ کے پہلے مرحلے کے پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش رائو نے وارڈ کے عوام سے ملاقات کر تے ہوئے بنیادی بلدی مسائل سے جانکاری حاصل کی۔اس موقع پر ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش رائو نے وارڈ کے عوام سے کہا کہ وہ اپنے گھر کے آس پاس صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور پلاسٹک کا استعمال نا کریں ۔ کچرا گھر کے باہر نا پھینکیں بلکہ اپنے وارڈ س میں محکمہ بلدیہ کی جانب سے کچرا لیجانے والی گاڑیوں میں ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ سنگاریڈی کی ترقی کیلئے صاف صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے شہر سنگاریڈی کو سرسبزو شاداب بناتے ہوئے ایک مثالی شہر بنائیں۔انہوں نے شہر سنگاریڈی کی ترقی کیلئے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری سنگاریڈی ٹائون کے تمام بلدی وارڈس کی بنیادی مسائل کی یکسوئی عمل میں لائیں۔ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش رائو نے کہا کہ ضلع سنگاریڈی میں اندرون 6 ماہ پینے کے پانی کے مسئلہ کی یکسوئی عمل میں لائی جائے گی۔کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ پانی سنگور پراجکٹ میں منتقل کیا جائیگا۔ضلع کلکٹر سنگاریڈی ایم ہنمنت رائو نے کہاکہ شہر ی ترقی عوام کے ہا تھوں میں ہی ہے ۔عوام کو چا ہیے کہ وہ متحدہ طور پر اپنے وارڈس کے بنیادی بلدی مسائل کی یکسوئی کی سعی کر تے ہوئے اپنے شہر کو ترقی یافتہ اور مثالی شہر بنانے کے اقدامات کریں۔ اور ریاستی حکومت کے ’’ شہری ترقی ‘ پٹنا پراگتی ‘‘ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنا ر کریں۔اس موقع پرایڈ یشنل کلکٹر راجا شری شاہ‘ضلع محکمہ پنچایت آفیسر وینکٹیشور لو ‘ بلدیہ کمیشنر شرت چندرا ‘ چیرمین بلدیہ بی وجئے لکشمی ‘ وائس چیرمین بلدیہ لتا وجیندر ریڈی ‘ آر ستیا نا رائنا سابق ایم ایل سی ‘ سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پر بھا کر ‘ ٹی آر ایس قائدین پی جئے پال ریڈی ‘ آر وینکٹیشور لو ‘ نرسملو ‘ روی ‘ وجیندر ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔