شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے عنقریب انڈر گراؤنڈ ڈرین سسٹم کا آغاز

   

ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا منی ٹینک بنڈ کے کاموں کا معائنہ اور ماہرین سے ملاقات

محبوب نگر /17 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کو انتہائی خوبصورت بنانے کیلئے عنقریب انڈر گراؤنڈ ڈرین سسٹم کا کام شروع کیا جائے گا ۔ یہ وضاحت ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے آج دوپہر ٹورازم میونسپل اور آبپاشی انجینئیر و ماہرین کے ہمراہ منی ٹینک بنڈ جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے انجنئیر کو ہدایت دی کہ موسم برسات میں بارش کا پانی جب تالاب میں داخل ہوتا ہے تو اس کے ساتھ کچرا تالاب میں نہ آئے ۔ ٹینک بنڈ میں آلودہ پانی داخل نہ ہونے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ آبپاشی عہدیداروں سے کہا کہ گیٹ والس نصب کئے جائیں ۔ شہر میں بارش کا پانی آسانی سے بہہ سکتے تالاب میں موجود کچرے کی نکاسی کیلئے مشینوں کا استعمال کیا جائے ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے آج سمندروں کے ماہرین سے مشاورت بھی کی ۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل عہدیداروں سے کہا کہ اس کا اصل ٹینک کہاں قائم کیا جائے جگہ کی نشاندہی کریں ۔ انہوں نے ضلع کلکٹر و ایس پی کو ہدایت دی کہ منی ٹینک بنڈ کے اطراف ناجائز قبضوں کو برخواست کریں ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر روی نائیک ، ایس پی نرسمہا ، میونسپل چیرمن نرسمہو ، انجینیرنگ عہدیدار منوہر ، کمشنر بلدیہ پردیپ کمار و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نے آلودگی سے حفاظت سے متعلق وال پوسٹرس کی رونمائی انجام دی ۔