شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہی شہری ترقیاتی پروگرام کا اہم مقصد

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر میں اجلاس سے نائب صدر ریاستی منصوبہ بندی کمیشن ونود کمار کا خطاب
کریم نگر۔/3 مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر میں ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنائے رکھنا ہی شہری ترقیاتی پروگرام کا اہم مقصد ہے ، ان خیالات کا اظہار ریاستی منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر بی ونودکمار نے اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا۔ بروز منگل پٹّنا پراگتی پروگرام کے ضمن میں وزیر موصوف نے کریمنگر کے پدمانگر ڈیویڑن نمبر 16 میں ریاستی وزیر برائے پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولا کملاکر ، ایم ایل سی نارادسو لکشمن راؤ ، مئیر سنیل راؤ کے ہمراہ علاقہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر ونود کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر گھر میں پودے لگوائیں جائیں ، درختوں کی موجودگی سے ہی ماحول کا توازن برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ اوپن سرکاری اراضیات کی نشاندہی کرتے ہوئے اطفال کیلئے پارک بنوائیں جائیں ، گھروں کے علاوہ گلیوں و سڑکوں کو بھی صاف ستھرا رکھا جائے ۔ انہوں نے وارڈ کمیٹیوں کو تشکیل دینے اور شہر کی ترقی کیلئے اقدامات کی ہدایت دی۔ ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولا کملاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات روبہ عمل لائیں جائیں گے۔ جھکے ہوئے بجلی کے کھمبوں کی درستگی ، سی سی سڑکوں کی تعمیر ، مچھروں سے پاک ماحول کی تیاری کیلئے اطراف و اکناف کو صاف ستھرا بنانا شہری ترقیاتی پروگرام کا اہم مقصد ہے۔ایم ایل سی نارادسو لکشمن راؤ ، سنیل راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متعدد پودوں کی نگہداشت کے ساتھ شہر کو آلودگی سے پاک بنانے کے عزم کے ساتھ پودے لگا کر انکی نگہداشت کی جائے ۔دریں اثنا وزرا نے ڈیویڑن میں روبہ عمل لائے جارہے ترقیاتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھی۔ اس اجلاس میں ڈپٹی مئیر سواروپا، کارپوریٹر سریکانت ، مونسپل کمشنر کرانتی و دیگر نے شرکت کی۔