شہر کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے الزامات کی سخت مذمت

   

Ferty9 Clinic

جگتیال میں کانگریس سینئر قائد و رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی کی پریس کانفرنس

جگتیال۔جگتیال کانگریس پارٹی سینئر قائد و رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے آج شام اندرا بھون جگتیال میں کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر اے لکشمن کمار اور سابق بلدیہ چیرمین گری ناگا بھوشنم ، آرگنائزنگ سکریٹری بنڈہ شنکر، ایم پی ٹی سی نندم ، مکثر علی نہال، راجیندر اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفریس کو مخاطب کرتے ہوئے جگتیال رکن اسمبلی ایم سنجے کمار کی جانب سے شہر کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے الزامات کی سخت مذمت کی اور کہا کہ شہر میں تم نے کیا ترقیاتی کام انجام دیئے، اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اپوزیشن کو بدنام کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے بلدیہ جگتیال کی جانب سے اولڈ ہائی اسکول کی اراضی پر اسٹیریٹ وینڈرسکیلئے گلہ پلی اور دھرم پوری روڈ دونو سمت 50 شیڈس کی تعمیرات کی منظوری پر اعتراض کیا اور ڈائرکٹر آف ایجوکیشنل سے اجازت کے بغیر اسکول کی اراضی کو استعمال کرنے کا کسی کو حق نہیں غیر قانونی تعمیرات پر ایک عوامی سیاسی قاید کی حیثیت سے اپنی رائے پیش کرنے پر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کاالزام بے بنیاد ہے۔ریاست میں آمرانہ حکومت چلائی جارہی ہے، اسکول اراضی کو دوسرے مقاصد کیلیے استعمال کرنے حق نہیں اسکول کا تحفظ اور طلبا کو گراونڈ کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عنقریب چیف منسٹر کے سی آر کا جگتیال دورے کے پیش نظر جگتیال کریم نگر شاہرہ پر اسٹریٹ وینڈرس کو برخواست کیے جانے کی سخت مذمت کی اور ہر ایک اسٹریٹ وینڈر کا نہ ہی روزگار ختم ہوا بلکہ فی کس 50 ہزار کا نقصان ہونے کا الزام لگایا۔ چیف منسٹر کے دورے سے دوسروں کو فایدہ پہنچنے کے بجائے انھیں نقصانات سے دوچار کرنا کہاںتک درستہے۔ انہوں جگتیال میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کے غریبوں کو دیے جانے واکے مکانات چار سال میں بھی تعمیر نہیں جبکہ ٹی آر ایس بھون چار ماہ کیسے تعمیر ہواطنزکیا۔انہوں نے کہاکہ جگتیال میں جوبھی ترقیاتی کام ہوئے وہ متحدہ ریاست میں کانگریس دور حکومت میں ہی انجام دیے گیے۔ جگتیال میں میڈیکل کالج کو چھوڑ کر جے این ٹی یو انجینئرنگ کالج اگریکلچر یونیورسٹی، آئی ٹی ئی، شاتاواہنایونیورسٹی ویٹرنری یونیورسٹی ،جگتیال ویمینس ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا گیا ۔میڈیکل کالج کو رہائشی علاقے سے دور قائم کرنے کیلئے اور جگتیال کے علاوہ اطراف کے اضلاع کی عوام کو بھی سہولت کیلئے چلگل میں قائم کرنے کیلئے میں نے مشورہ دیا تھا تاکہ آئندہ مشکلات پیش نہ ہوں۔ دھرور کیمپ میں میڈیکل کالج کے قیام سے مستقبل میں عوام کو کافی مشکلات درپیش ہونے کی بات کہی۔