ورنگل میونسپل کارپوریشن میں مختلف عہدیداروں کے ساتھ اجلاس ۔کمشنر پمیلا ست پتی کا خطاب
ورنگل ۔گریٹر میونسپل کمشنر ورنگل پمیلا ست پتی نے کہا کہ شہر کی جامعہ ترقی کے لئے مختلف اسکیمات کے تحت کئے جارہے کاموں میں تیزی پیدا جلد تکمیل کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔انہوںنے آج دفتر عظیم تر بلدیہ میں بلدیہ کی جانب سے کئے جارہے ہریتا ہارم ،عوامی بیت الخلائیں ،انجینئرنگ ،اسمارٹ سٹی کے تحت کئے جارہے کاموں کی کارکردگی سے متعلق ڈویژن سطح پر عہدیداروں کے ساتھ اجلا س منعقد کیا ۔اس موقع پر کمشنر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اسمارٹ سٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے حکومت نے 50کروڑ روپئے جاری کئے ہیں ۔اسمارٹ سٹی کے تحت کئے گئے آر ۔1، آر 2،آر ۔3اور آر 4کے کاموں میں 2سڑکوں کے کاموں کو انجام دیا گیا ہے ۔ماباقی دو سڑکوں کے کاموں میں آر ۔1کاموں میں میں سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انجینئرنگ عہدیداروں کو لا پرواہی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خصوصی دلچسپی کے ذریعہ کنٹراکٹرس کے ذریعہ کاموں میں تیزی پیدا کروانے کی ہدایت دی ۔انہوںنے کہاکہ او سٹی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ،الیکٹریشن ،واکنگ ٹراک ،کمیونٹی ہال ،لائبریری کے قیام کے علاوہ اسٹریٹ لائٹس اور جنکشن کے پاس ہائی ماس لائٹ کے قیام کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔اسمارٹ سٹی کے تحت شہر میں 25سرکاری اسکولس میں جاریہ ماہ کے اختتام تک کول روف کے کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔انہوںنے کہا کہ عوامی بیت الخلا کے تعمیراتی کاموں میں تیزی پیدا کی جائے ۔جاریہ کے 18تاریخ تک 100بیت الخلاء سیٹس کو مکمل سطح پر پینٹنگس ،ٹائلس ،رننگ واٹر کے ساتھ مکمل کرلئے جائیں ۔اس موقع پر بلدیہ انچارج ایس ای ودیا ساگر ،ای ای راجیا ، لکشما ریڈی ،اسمارٹ سٹی کنسلٹنٹ آنند ،ڈی ایز اور دیگر موجود تھے ۔