حیدرآباد۔ 23 مارچ (سیاست نیوز) رمضان کے موقع پر شہر میں جگہ جگہ پر فوڈ اسٹریٹس کا کاروبار زور و شور پر ہے۔ مندی ایک روایتی یمن کی مشہور ڈش ہے۔ ہر ایک کی پسند بن چکی ہے۔ شہر کے کئی علاقوں جیسے بارکس، ایراکنٹہ، ٹولی چوکی، راجندر نگر، مہدی پٹنم اور دیگر مقامات پر لوگ صرف مندی جو دیر رات گئے تک بھی دستیاب رہتی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹریٹ فوڈس نے بھی رمضان میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔ بریانی، کباب، حلیم، مندی کے علاوہ دیگر پکوان مل جاتے ہیں۔ ملک پیٹ بھی مختلف رستوراں کے لئے کافی مشہور مقام بن چکا ہے۔ جہاں ہندوستانی پکوانوں کے علاوہ افغانی پکوان بھی دستیاب ہیں۔ رمضان کے مہینہ میں سڑک پر ہی اسٹالز لگاکر مختلف قسم کے پکوان فروخت کئے جارہے ہیں مانگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ پرانے شہر میں لوگ اکثر سحری میں کھچڑی کھٹا اور قیمہ اور ساتھ ہی گردے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے پکوانوں میں بھی تبدیلی آرہی ہے اور عوام بیرونی ممالک کے پکوانوں کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مشروبات میں لسی، زعفرانی چائے عوام کے لئے پسندیدہ ہیں۔ رمضان میں حیدرآباد اور اطراف کے علاقے شاپنگ کے علاوہ مختلف پکوانوں کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ش