شہر کی سڑکوں کو فروغ دینے حکومت ، جی ایچ ایم سی کی توجہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : شہر میں گاڑیوں کے چلن میں اضافہ کے بعد اور لوگوں کو سفر میں سہولت اور آسانی پیدا کرنے کیلئے ریاستی حکومت اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کی جانب سے حیدرآباد میں سڑکوں کو بہتر بنانے اور انہیں فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ تقریبا 9,013 کلو میٹر کی سڑکیں جی ایچ ایم سی کے مینٹیننس کے تحت ہیں ۔ ان میں 2,846 کلومیٹر کی سڑکیں بلیک ٹاپ ( بی ٹی ) روڈس ہیں ۔ 6167 کلو میٹر سمنٹ روڈس اور 526 کلومیٹر فورلین روڈس ہیں ۔ کامپریہنسیو روڈ مینٹیننس پروگرام (CRMP) کے تحت 1839 کروڑ روپئے لاگت سے 706.49 کلو میٹر کی بڑی بی ٹی سڑکوں کو ترقی دی جارہی ہے ۔ زیادہ تر ان میں تین لین ہوں گے ۔ ایجنسی سڑکوں کو کشادگی کرے گی تاکہ سفر میں آسانی اور سہولت ہو ۔ شہر میں پانچ سال میں 401 اسٹریچس پر سات پیاکیجس میں سڑکوں کو فروغ دینے کا کام شروع کیا جائے گا ۔ ایجنسی ، سڑکوں پر فٹ پاتھس ، سنٹرل ڈیوائیڈرس ، لائن مارکنگ کے مینٹیننس ، گرینری اور سڑکوں کی مرمت کیلئے بھی ذمہ دار ہوگی ۔ اب تک 557.43 کروڑ روپئے مصارف سے تقراب 468.63 کلو میٹر کی بی ٹی سڑکیں تعمیرکی گئی ہیں ۔ باقی کام جاری ہیں ۔ عوام کی شکایتوں کے بعد شہر میں 15,458 گڑھوں کو بھرا گیا ہے ۔۔