شہر کی متعدد کالونیوں میں کینکٹ کے نام سے آر ٹی سی بس خدمات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : ٹی جی ایس آر ٹی سی نے گریٹر حیدرآباد کے تیزی سے پھیلتے ہوئے علاقوں اور نئی کالونیوں کے باشندوں کو بہتر ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک نئی پہل کا اعلان کیا ہے ۔ آر ٹی سی عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ جی ایچ ایم سی علاقہ کے تحت آنے والی 373 نئی کالونیوں کو حیدرآباد کنیکٹ کے نام سے بس کی سہولیات فراہم کی جائے گی ۔ آر ٹی سی نے روٹ کے نقشے تیار کئے ہیں تاکہ بسیں دسمبر سے کالونیوں تک جاسکیں ۔ ٹی جی ایس آر ٹی سی ایم ڈی وائی ناگی ریڈی نے حال ہی میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں اس کا فیصلہ کیا ہے ۔ عہدیداروں نے شہر کے مضافات میں 30 حلقوں اور 150 وارڈ میں فیلڈ لیول کا دورہ کیا ۔ آر ٹی سی حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ کالونیوں میں رہنے والے تقریبا 761200 لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ یہ فیصلہ خانگی گاڑیوں کے استعمال کو کم کرنے اور بھاری ٹریفک اور فضائی آلودگی کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ۔ نئی کالونیوں میں بسوں کی آمد اور روانگی کے بارے میں حقیقی وقت کی معلومات حاصل کریں ۔ آر ٹی سی کے ایم ڈی وائی ناگی ریڈی نے مشورہ دیا کہ روٹ کی معلومات کے لیے مسافروں کو 24 گھنٹے ٹی جی ایس آر ٹی سی ہیلپ لائن نمبر 040-69440000 ، 040-23450033 پر ربط کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی جی ایس آر ٹی سی گمیام ایپ کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ کل 373 کالونیوں میں سے حیدرآباد ریجن میں 243 کالونیوں اور سکندرآباد ریجن میں 130 کالونیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ جس میں دلسکھ نگر 55 کالونیاں ، مدھانی 42 ، بنڈلہ گوڑہ 34 ، مہدی پٹنم 17 ، ابراہیم پٹنم 14 ، حیات نگر 12 I ، حیات نگر 10 II ، فلک نما 7 اور مہیشورم 1 کالونی شامل ہیں ۔ جبکہ سکندرآباد ریجن ڈپوز کے تحت جیڈی میٹلہ 36 کالونیاں ، چنگی چرلہ 25 ، کوکٹ پلی 21 ، میڑچل 10 ، اپل 10 ، ایچ سی یو 8 ، میاں پور 7 II ، کنٹونمنٹ 6 ، رانی گنج 4 اور کشائی گوڑہ 3 کالونیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔۔ ش