شہر کے افق سے شہابیوں کی بارش کا دلکش نظارہ

,

   

حیدرآباد ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شہابیوں کی بارش ایک سالانہ فلکیاتی عمل ہے جو 16 اور /25 اپریل کے دوران رونما ہوتا ہے ۔ بالخصوص 22 ویں اور 23 ویں شب پورا آسمان پوری آب و تاب کے ساتھ جگمگا اٹھتا ہے ۔ شہر حیدرآباد میں آج درمیانی شب یہ دلکش نظارہ دیکھا گیا ۔ شہاب ثاقب کی بارش کے اس عمل کو انگریزی میں لائرڈس کہا جاتا ہے ۔ یہ دلچسپ اور قابل دید فلکیانی عمل انسانی معلومات کا سب سے پہلا فلکیاتی علم ہے جو 2700 سال قدیم ہے ۔ انسانی تاریخ میں سب سے پہلے 687 صدی قبل مسیح کے دوران چین میں شہاب ثاقب کی بارش کا مشاہدہ کیا گیا تھا ۔ حیدرآباد کے افق پر چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب یہ دلچسپ نظارہ دیکھا گیا اور یہ عمل ملک بھر میں /25 اپریل کی آدھی رات تک جاری رہے گا ۔