حیدرآباد /20 اگست ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد کے امن کو بگاڑنے والی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد ڈی جی سی وی آنند نے آج اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایگزیکیٹیو عدالت کا انعقاد عمل میں لایا ۔ کمانڈکنٹرول سنٹر بنجارہ ہلز میں ایگزیکیٹیو عدالت میں بحیثیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سی وی آنندنے مجرمانہ ٹولیوں اور روڈی شیٹرس کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ بدلہ لینا‘ آپسیدشمنی اور علاقوں میں دبدبہ کی دوڑ میں شہر کے امن کو متاثر کیاجارہا ہے ۔ مختلف زونس کے تقریباً 10 پولیس اسٹیشنس سے وابستہ 11 ٹولیوں کے 101 افراد سے سوالات کئے گئے اور چندکو پابند بھی کیا گیا ۔ 6 ٹولیوں نے آپسی صلاح کی تصدیق کردی اور چند سے تحریری حلف نامہ لیا گیا کہ وہ شہر کے امن کو برقرار رکھنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے ۔ کمشنر پولیس نے قانون کی خلاف ورزی پر سخت انتباہ دیا۔
سنگین نتائج کا انتباہ دیا ۔ع