شہر کے اُفق پر پیر کی شب مہ کامل کا نظارہ

,

   

’’ اسٹرا بیری مون ‘‘فلکیاتی شائقین کیلئے باعث دلچسپی
حیدرآباد۔/12 جون، ( سیاست نیوز) رواں ماہ جون کی 17 تاریخ پیر کو آخر شب 4:31 بجے مکمل چاند نظر آئے گا۔ لیکن فلکیاتی نظارے دیکھنے کے شائقین اس وقت سے پہلے اور کچھ دیر بعد بھی شہر کے اُفق پر مہ کامل دیکھ سکیں گے۔ جون کے مہتاب کامل کو انگریزی اصطلاح میں عام طور پر اگرچہ ’’ اسٹرا بیری مون ‘‘ کہا جاتا ہے لیکن اس کے علاوہ اس کے اور بھی کئی دوسرے نام ہیں۔ چاند ایک حلقہ میں جو ہر 273 دن میں ایک مرتبہ کرۂ ارض کے اطراف اپنا سفر مکمل کرتا ہے ۔ اس طرح چاند کو اپنے محور پر گردش کیلئے بھی 27 دن ہی درکار ہوتے ہیں۔ چنانچہ چاند ہمیشہ ہمیں اپنے چہرہ کا ایک رُخ ہی دکھاتا ہے۔ اس طرح چاند کے چہرہ کا کوئی گہرا یا تاریک رُخ نہیں ہوتا۔ چاند چونکہ کرۂ ارض کے اطراف گردش کرتا ہے مختلف زاویوں سے چمکتا رہتا ہے، جدھر سے دیکھیں چاند کا روشن چہرہ نظر آتا ہے جو دراصل مہ کامل کے رُخِ رخسار پر آفتاب کی تابندہ شعاعوں کا عکس جھلکتا نظر آتا ہے۔