شہر کے بازاروں میں لیموکی قیمت میں اضافہ

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : شہر کے بازاروں اور اس کے باہر لیموں کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم قیمتیں گرنے سے لیموں کے کاشتکار شدید بحران میں پھنس گئے ہیں ۔ جس سے سابق نلگنڈہ ضلع کے کاشتکار مارکٹ فورس کے رحم و کرم پر ہیں ۔ برسوں سے نکریکل لیموں کی تجارت کے مرکز کے طور پر کام کرتا رہا ہے ۔ مریال گورہ ، کوداڑ ، سوریہ پیٹ ، اور یادادری بھونگیر ضلع کے مختلف حصوں کے کسان اپنی پیداوار کو اس بازار میں لے جاتے ہیں ۔ تاجر لیموں کو جنوبی مقامات بشمول تامل ناڈو ، کرناٹک اور آندھرا پردیش بھیجتے ہیں ۔ خطے سے مختلف ریاستوں کو ترسیل ہر موسم میں مستحکم رہتی ہے ۔ اس کے باوجود قیمتوں میں تیزی سے کمی نے کسانوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے ۔ درختوں سے لیموں کی کٹائی کے لیے درکار مزدوروں کی شدید کمی اس مسئلے کو مزید پیچیدہ بناتی ہیں ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے چلنے والی لیموں کی منڈی نکریکل میں واقع ہے ۔ نکریکل لیمن یارڈ میں ایک ٹکی ( 25 کیلو گرام تھیلی ) کی موجودہ قیمتیں 150 روپئے سے 200 روپئے تک ہیں ۔ جس میں روزآنہ بیس ہزار سے زیادہ ٹکیاں آتی ہیں ۔ ہر روز 5 لاکھ کلو سے زیادہ کی تجارت ہوتی ہے ۔ اعلیٰ معیار کے لیموں 300 سے 400 روپئے فی تھیلا حاصل ہوتے ہیں ۔ کسانوں کے لیے پچھلا سال اگست ، ستمبر کا سیزن بہت بہترین تھا جس میں 800 روپئے سے 1100 روپئے فی 25 کلو گرام تک پہنچ گیا تھا ۔ لیموں کا بنیادی سیزن فروری سے جون تک چلتا ہے ۔ برسوں سے کاشتکار مارکیٹنگ محکمہ سے یارڈ میں آن لائن ڈیجیٹل بورڈ لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں جو کہ دہلی ، حیدرآباد ، بنگلور ، چینائی اور ممبئی جیسی بڑی منڈیوں سے لیمو کی روزانہ حقیقی قیمتیں ظاہر کرتے ہیں ۔ تاہم حکام ان مطالبات کو نظر انداز کررہے ہیں ۔ جس سے کاشتکاروں میں شدید برہمی پائی جارہی ہے ۔۔ ش