حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے بتایا کہ کرشنا ڈرنکنگ واٹر سپلائی مرحلہ دوم کے جنکشن ورک کے باعث شہر کے جن علاقوں میں چہارشنبہ کی صبح 6 بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے آبی سربراہی مسدود رہے گی ان میں بالاپور ، میسرم ، بارکس، بھولک پور ، تارناکہ ، لالہ پیٹ، ماریڈپلی، کنٹونمنٹ ،پاٹی گڈہ، حشمت پیٹ ، پرکاش نگر ، وائیشالی نگر ، بی این ریڈی نگر، ونستھلی پورم، آٹو نگر ، ماروتی نگر ، ایلوگٹا، رامنتا پور ، اپل ، ناچارم ، حبشی گوڑہ، چلکا نگر، ویرپا گڈہ ، بوڈ اپل ، بدن پیٹ اور میر پیٹ ذخائر آب کے علاقے شامل ہیں۔اس کے علاوہ جن علاقوں میں پانی کی سربراہی محدود رہے گی ان میں بھوجا گٹہ ، اللہ بنڈہ ، گولڈن ہائیٹس ، بدویل اور سلیمان نگر ذخیرہ کے علاقے شامل ہیں۔حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ آبی سربراہی کی مسدودی کے دوران پانی کا کفایت شعاری سے استعمال کریں تاکہ عوام کو اس دوران تکلیف نہ ہو۔