حیدرآباد۔/7 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق شہر کے بعض حصوں میںچہارشنبہ کی صبح 6 بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے آبی سربراہی مسدود رہے گی۔ جن علاقوں میں پانی کی سربراہی میں خلل ہوگا ان میں کشن باغ ، الجبیل کالونی، مادنا پیٹ، چنچل گوڑہ، سنتوش نگر، ونئے نگر، سعید آباد، میرعالم ، یاقوت پورہ اور آسمان گڑھ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ علی آباد، بوگل کنٹہ، افضل گنج ، نارائن گوڑہ، چلکل گوڑہ، اڈیکمیٹ، نلہ کنٹہ ، ریاست نگر اور شیوم روڈ علاقوں میں بھی آبی سربراہی مسدود رہے گی۔ اویسی ہاسپٹل جنکشن کے قریب فلائی اوور کی تعمیر کے سلسلہ میں آبی سربراہی میں خلل ہورہا ہے۔بورڈ نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔