سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک میں خلل، بلدی عملہ چوکس
حیدرآباد : /17 ستمبر (سیاست نیوز) چہارشنبہ کی شب دونوں شہروں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجہ میں سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں ۔ گزشتہ ایک ماہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں شہر کی سڑکوں کی حالت خستہ ہوچکی ہے اور چہارشنبہ کی شب بارش سے پھر ایک مرتبہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوئی ۔ شہر کے علاقہ مشیرآباد ، اشوک نگر ، چکڑ پلی ، گاندھی نگر ، پارسی گٹہ علاقوں کے علاوہ شیخ پیٹ ، جوبلی ہلز ، بنجارہ ہلز میں تیز رفتار بارش ریکارڈ کی گئی ۔ شدت کی بارش کے نتیجہ میں بلدی حکام اور حیڈرا کا عملہ چوکس دیکھا گیا اور سڑکوں پر جمع ہوا پانی کی نکاسی کیلئے موٹروں کا استعمال کیا گیا ۔ ٹریفک پولیس عملہ بھی شہر کے کئی مقامات پر ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کیلئے سڑکوں پر دیکھا گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار حبیب نگر کے علاقہ افضل ساگر میں شدید بارش میں بہہ جانے ہونے والے دو نوجوانوں کا ہنوز پتہ نہ چل سکا ۔ ارجن اور رام جو شدید بارش کی زد میں آکر بہہ گئے تھے جس کا پتہ لگانے کیلئے پولیس اور حیڈرا کی خصوصی ٹیموں نے اپنی تلاشی میں شدت پیدا کردی ہے ۔ ان کی تلاش کیلئے ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے اور اب تک کی کارروائی میں پولیس اور بلدی حکام نے میڑچل تک ان کا پتہ لگانے کیلئے کوششیں کیں۔ دوسری طرف غرقاب ہونے والے نوجوانوں کے افراد خاندان میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ارجن اور رام کا فوری پتہ لگایا جائے ۔ اس حادثہ کے بعد حیڈرا کمشنر اے وی رنگاناتھ نے افضل ساگر علاقہ کا دورہ کیا تھا اور 14 مکانات کی نشاندہی کی تھی جو نالے پر تعمیر کئے گئے ہیں ۔ ب