حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) ۔ شہر کے بعض حصوں میں11 نومبر کی صبح 6 بجے سے 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی فراہمی میں رکاوٹ رہے گی۔ جن علاقوں میں آبی سربراہی میں خلل ہوگا ان میں آر سی پورم، اشوک نگر، جیوتی نگر، لنگم پلی، چندا نگر، گنگارام، مدینہ گوڑہ، میا پور، بیرم گوڑہ، امین پور، ایراگڈا، ایس آر نگر، امیرپیٹ، کے پی ایچ بی کالونی، کوکٹ پلی، موسی پیٹ اور جگت گیری گٹہ شامل ہیں۔ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کے مطابق منجیرا مرحلہ 2 میں 1500 ملی میٹر ڈائی پی ایس سی پمپنگ مین میں بڑی لیکیج ہوئی ہے جو شہر کو پینے کا پانی فراہم کرتا ہے۔ ان لیکیجز کو روکنے کیلئے پیر کی صبح 6 بجے سے اگلے دن صبح 6 بجے تک مرمت کا کام کیا جائے گا۔ اس دوران بعض علاقوں میں پریشر اور بعض دیگر علاقوں میں پانی کی سپلائی میں رکاوٹ رہے گی۔