حیدرآباد۔/22اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے مرمتی کاموں کے سلسلہ میں24 اور 25 اکٹوبر کو شہر کے بعض علاقوں میں پانی کی سربراہی میں خلل کا اعلان کیا ہے۔ جاریہ مرمتی کاموں کے نتیجہ میں حیدرآباد کے کئی علاقوں میں 24 اکٹوبر کی صبح 6 بجے سے 25 اکٹوبر کی صبح 6 بجے یعنی 24 گھنٹے سربراہی آب نہیں رہے گی۔ کرشنا ڈِرنکنگ واٹر سپلائی مرحلہ 3 کے تحت پائپ لائن میں لکیج کی درستگی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ پریس نوٹ کے مطابق شاستری پورم، بنڈلہ گوڑہ، بھوجا گٹہ، لالہ پیٹ، ملکارجن نگر، شمس آباد، شیخ پیٹ، جوبلی ہلز اور فلم نگر کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں سربراہی آب نہیں ہوگی۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کرلیں۔ واضح رہے کہ حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ میں پائپ لائن کی درستگی کے کاموں کے سلسلہ میں شہر کے کئی علاقوں میں سربراہی آب بند رہنے کا اعلان کیا۔ گذشتہ ماہ بھی کئی علاقوں میں سربراہی آب متاثر ہوئی تھی۔1