حیدرآباد۔حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینلا سیوریج بورڈنے اطلاع دی ہے کہ شیخ پیٹ‘جوبلی ہلز‘فلم نگر ’ پرشانت نگر‘تھٹیخانہ‘گچی باولی ‘مادھاپور‘ایپا سوسائٹی اور کاویری ہلز میں 25جون کی صبح 10بجے سے 24گھنٹوں کیلئے پانی کی سربراہی بند رہے گی ۔بورڈ کے مطابق جنکشن ورک کے باعث آبی سربراہی مسدود کی جارہی ہے ۔ بورڈ نے کفایت سے پانی خرچ کرنے کی صارفین سے درخواست کی ہے ۔