حیدرآباد: سائنسدانوں کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تلنگانہ میں کورونا کی نئی قسم
B.1.617
ظاہر ہوچکا ہے ۔ تاہم اس میں اضافہ سے قبل ہی ریاست کے بڑے ہاسپٹلس میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے بستروں کی شدید قلت پائی جاتی ہے ۔ بڑے ہاسپٹلس کمس، گاندھی ، کنگ کوٹھی اور دیگر دواخانوں میں بستروں کی قلت ہوگئی ہے جہاں سے مریضوں کو واپس بھیجا جارہا ہے ۔ کئی مریض ان دواخانوں کے باہر ایمبولنس میں انتظار کرتے دیکھے گئے۔