حیدرآباد۔تلنگانہ کا محکمہ پولیس کورونا وائرس کے سبب کافی چوکس ہوگیا ہے ۔اس وبا سے بڑی تعداد میں ملازمین کے متاثر ہونے کے پیش نظر جراثیم سے پاک بنانے والی ٹیمیں متحرک ہوگئی ہیں۔حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدودمیں واقع تمام پولیس اسٹیشنوں کو وقتا فوقتا جراثیم سے پاک بنایاجارہا ہے ۔پہلے مرحلہ میں کئی پولیس اسٹیشنوں کو جراثیم سے پاک بنانے کا عمل انجام دیاگیا۔آنے والے دنوں میں ریاست بھر کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو جراثیم سے پاک بنایاجائے گا۔ہر پولیس اسٹیشن میں پلس آکسیڈائیشن آلات نصب کئے جائیں گے ۔بیمار ملازمین پولیس کی کورونا جانچ کروائی جائے گی۔حکام نے احکام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہنہ امراض سے متاثر پولیس ملازمین چھٹی پر چلے جائیں۔تلنگانہ میں تمام پولیس اسٹیشنوں میں کورونا کے قواعد پر عمل کیاجائے گا۔