شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ کے بعد کمی کی پیش قیاسی

   

آئندہ دو دنوں میںدرجہ حرارت 15 ڈگری ہونے کا امکان
حیدرآباد۔3فروری(سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد میں گذشتہ دو یوم کے دوران درجہ حرارت میں ریکارڈ کئے جانے والے اضافہ کے بعد دوبارہ گراوٹ ریکارڈ کئے جانے کاامکان ہے اور محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ نواحی علاقوں میں درجہ حرارت آئندہ تین یوم کے دوران مزید کم ہوسکتا ہے۔ گذشتہ ہفتہ درجہ حرارت میں گراوٹ اور سرد ہواؤں کے سبب شہروں بالخصوص نواحی علاقوں میں رہنے والوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اور گذشتہ دو یوم سے درجہ حرارت میں اضافہ کے بعد صورتحال کسی حد تک بہتر ہونے لگی تھی لیکن محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش قیاسی کے مطابق درجہ حرارت میں آئندہ دو یوم کے دوران مزید گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی اور سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات اور ماہرین موسمیات کے مطابق شہر کے نواحی علاقوں میں آئندہ دویوم کے دوران درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس تک ہوسکتا ہے جبکہ فی الحال 19.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جا رہاہے۔م