حیدرآباد: شہر کے د سرکاری اسکولوں میں ہریتا ہرم کے تحت شجر کاری کا جاری ہے۔ سرکاری اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کو ضلع کلکٹر مسز شویتا موہنتی نے ہدایت جاری کی کہ وہ اسکول بند ہونے کے باوجود شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائیں۔بتایاجاتا ہے کہ کوروناکے سبب اسکولوں کو بند رکھے جانے کے باوجود شجرکاری کیلئے ضلع کلکٹر کی ہدایات کے بعد بیشتر سرکاری اسکولو ں میں شجرکاری کا آغاز کیا جاچکا ہے۔اس مہم کی نگرانی محکمہ تعلیم کے عہدیدار کر رہے ہیں۔ بیشتر اساتذہ اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں ۔