شہر کے فٹ پاتھس سے 19400 ناجائز قبضے برخاست

   

رامنتا پورم ، حبشی گوڑہ میں تازہ مہم 700 ڈھانچے ہٹا دئیے گئے
حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : ڈائرکٹر ویجلنس و انفورسمنٹ وسواجیت کمپاٹی نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے تاحال 15000 ناجائز قبضے برخاست کردئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کی خصوصی مہم کے تحت رامنتا پورم سے حبشی گوڑہ اسٹریٹ نمبر 8 میں آج کی گئی تازہ ترین انہدامی کارروائی کے تحت 700 غیر مجاز قبضے برخاست کردئیے گئے ۔ وسواجیت نے کہا کہ فٹ پاتھس پر غیر مجاز قبضوں کو ہٹانے کے لیے آٹھ مقامات پر خصوصی مہم چلائی گئی ۔ جس کے تحت 15,400 غیر مجاز ڈھانچوں کو ہٹا دیا گیا ۔ چند دوکانات اور ڈبوں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو راستے سے محفوظ گذرنے کے حق کا تحفظ کرنے کے مقصد سے ہی مہم چلائی گئی تھی ۔ جس پر شہریوں میں مثبت ردعمل پایا گیا ۔ وسوا جیت کمپائی نے کہا کہ یہ مہم باقاعدہ طور پر جاری رہے گی اور ہر ہفتہ کو شہر کے کسی مقام پر کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھس سے ناجائز قبضے ہٹا دئیے جائیں گے ۔۔