حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے قریب آج شام زلزلہ کا ایک جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت زلزلہ پیما پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ۔ قومی مرکز برائے طبقات الارض نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ اس زلزلہ کا مبداء حیدرآباد سے 107 کیلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا ۔ اس زلزلہ کی گہرائی سطح زمین سے 10 کیلومیٹر اندر تھی اوریہ شام 6 بجکر 20 منٹ اور 27 سکنڈ پر محسوس کیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ زلزلہ کے جھٹکے اطراف کی کچھ ریاستوں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔