حیدرآباد ۔ گریٹر حیدرآباد حدود میں کورونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ شہر کے تمام بلدی زونس اس کی زد میں ہیں۔ ہر زون میں متاثرین کی تعداد سینکڑوں میں ہے ۔ خیریت آباد زون میں کاروان حلقہ میں 662 ‘ گوشہ محل میں 497 ‘ مہدی پٹنم میں 475 ‘ جوبلی ہلز میں 369 ‘ خیریت آباد میں 351 کیس ہیں۔ اسی طرح چارمینار زون میں ملک پیٹ میں 662 ‘ فلک نما میں 285 ‘ چارمینار میں 256 ‘ چندرائن گٹہ میں 251 ‘ سنتوش نگر میں 163 کیس ہیں۔ سکندرآباد زون میں عنبرپیٹر میں 335 ‘ بیگم پیٹ میں 256 ‘ مشیر آباد میں 174 ‘ ملکاجگری میں 165 کیس ہیں۔ سیری لنگم پلی زون میں سیری لنگم پلی میں 162 ‘ پٹن چیرو میں 104 ‘ آر سی پورم میں 72 اور یوسف گوڑہ میں 70 کیس ہیں۔ ال بی نگر زون میں سرور نگر میں 140 ‘ ایل بی نگر میں 104 ‘ کاپرا میں 62 ‘ اپل میں 32 حیات نگر میں 45 کیس ہیں ۔ کوکٹ پلی زون میں الوال میں 71 ‘ موسی پیٹ میں 61 ‘ گجولا راما رم میں 49 ‘ کوکٹ پلی میں 33 اور قطب اللہ پور میں 43 کیس ہیں۔
