شہر کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت بارش

,

   

حیدرآباد : شہر کے مختلف علاقوں میں منگل کی رات اور صبح کی اولین ساعتوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی تا تیز بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ بعض علاقوں سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی اطلاع ملی ہیں ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے شہر میں واقع اٹومیٹک ویدر اسٹیشنس کے مطابق رین بازار میں 33.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک پیٹ میں 30.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ ان دو مقامات کے علاوہ دیگر کئی مقامات پر 15ملی میٹر کے آس پاس بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا اقل ترین درجہ حرارت 20.8 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔ خاص طور پر رمضان کے آغاز کے بعد موسم کی تبدیلی سے عوام نے راحت کی سانس لی ۔