حیدرآباد : /26 جولائی (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں جاری موسلادھار بارش کے نتیجہ میں روڈ نمبر 14 بنجارہ ہلز میں صبح کی اولین ساعتوں میں ایک بڑا درخت گر پڑا ۔ جس کے نتیجہ میں علاقہ میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہی ۔ اطلاع ملنے پر جی ایچ ایم سی کا انفورسمنٹ ویجیلینس و ڈیزاسٹر رسپانس فورس کا عملہ وہاں پہنچ گیا اور 6 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد درخت کو مشین سے کاٹ کر ہٹایا گیا اور بعد ازاں وہاں کی ٹریفک بحال ہوئی ۔ بارش کے پیش نظر شہر کے 11 مقامات بشمول الوال ، راج بھون روڈ ، گڈی ملکاپور ، ملکاجگری ، میٹو گوڑہ ، کے بی آر پارک ، ملک پیٹ ، اوپل اور دیگر علاقوں میں درخت اکھڑ جانے کی شکایتیں موصول ہوئی تھیں اور 4 مقامات پر پانی جمع ہونے کی شکایتیں ملنے پر ڈیزاسٹرس رسپانس فورس کا عملہ وہاں پہنچ کر حالات کو معمول پر لے آئے ۔ بوئن پلی سچترا سرکل کے قریب ایک بس حادثہ کا شکار ہونے کے نتیجہ میں بی آر ایف عملہ نے اسے خصوصی گاڑی کے ذریعہ سے باہر نکالا ۔ ب
