شہر کے مختلف مقامات پر پوسٹرس، سوشل میڈیا میں وائرل

   

بی جے پی میں شمولیت سے قبل بعد میں کا نعرہ ، ہیش ٹیاگ بائے بائے مودی

حیدرآباد ۔ 11 مارچ (سیاست نیوز) مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں ای ڈی۔ سی بی آئی کا بی جے پی کی جانب سے بیجا استعمال کرتے ہوئے ڈرانے دھمکانے کی سیاست پر عمل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرس اور فلیکسی لگائے گئے ہیں جس میں چند قائدین کی تصاویر آویزاں کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت سے قبل اور شمولیت کے بعد کا نام دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ای ڈی، سی بی آئی دھاوؤں سے قبل اور بعد میں رکن قانون ساز کونسل کویتا ایک جیسی ہونے اصلی رنگ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کویتا کی تائید کا اعلان کیا گیا ہے۔ بدعنوانیوں کے الزامات عائد ہونے والے مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا، آسام کے چیف منسٹر ہمانتا بسواشرما، مغربی بنگال کے بی جے پی قائد سویندو ادھیکاری، آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے تاجر اور رکن پارلیمنٹ سوجنا چودھری، سابق مرکزی وزیر نارائن رانے وغیرہ شامل ہیں جبکہ بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا حقیقی رنگ میں ہونے کا نعرہ دیا گیا۔ آخر میں ہیش ٹیاگ بائے بائے مودی دیا گیا۔ اس پوسٹر پر شہر میں دلچسپ مباحث شروع ہوگئی اور یہ سوشل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ن