حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : شہر کے قریبی علاقوں میں دو مقامات پر ٹرکس پارکنگ کے انتظامات پر غور کیا جارہا ہے ۔ اس کے لیے بنگلور ہائی وے پر شمس آباد ۔ تما پور ، مقامات کی نشاندہی کی ذمہ داری حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو سونپی ہے ۔ فی الحال صبح 8 بجے کے بعد ہیوی وہیکلس کا شہری حدود میں امتناع عائد ہے اور شہر کے کسی بھی علاقے سے انہیں شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے اور آوٹر رنگ روڈ کا آغاز ہونے کے بعد سے تمام ہیوی وہیکلس شہر کے باہر سے ہی چلائے جارہے ہیں اور ضرورت کے مطابق ہی شہر سے آمد و رفت کررہے ہیں ۔ صبح 8 بجے سے قبل اور رات 10-30 بجے کے بعد شہر میں دخول اور خروج کی اجازت دی جارہی ہے اور صبح 8 بجے کے بعد آنے والی گاڑیوں کو شہر سے باہر ہی روک دیا جاتا ہے جس کیلئے پارکنگ کا مسئلہ درپیش ہورہا ہے ۔ اس مسئلہ کی یکسوئی کے لیے غور کیا جارہا ہے ۔۔