شہر کے مضافات میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی

   

حیدرآباد۔/9 فروری، ( سیاست نیوز) ایچ ایم ڈی اے کے حدود میں واقع میونسپلٹیز کے تحت غیر مجاز تعمیرات کے انہدام کی کارروائی جاری ہے۔ بوڈ اوپل اور دومائی گوڑہ میونسپلٹیز میں خصوصی ٹاسک فورس ٹیموں نے 3 عمارتوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ایچ ایم ڈی اے کے حدود میں تاحال 158 غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ گزشتہ چند ہفتوں سے ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس اور ایچ ایم ڈی اے عہدیداروں کی نگرانی میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا۔ بوڈ اوپل میونسپلٹی میں اجازت کے بغیر سروے نمبر 6 میں تعمیرات کا پتہ چلا۔ اس کے علاوہ سروے نمبر 133 میں سیلر اور گراؤنڈ فلور کے ساتھ تین منزلہ عمارت تعمیر کی گئی۔ عہدیداروں نے کہا کہ تمام میونسپلٹیز میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف آئندہ بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ر