پی وی این آر ایکسپریس وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ، تین نعشیں برآمد
حیدرآباد :۔ شہر کے مضافات گگن پہاڑ پر بارش کے قہر سے قومی شاہراہ تباہ و برباد ہوگئی ۔ جس سے حیدرآباد ۔ بنگلور قومی شاہراہ ناقابل استعمال ہوگئی ۔ جس سے 44 ویں قومی شاہراہ کو بہت زیادہ نقصان پہونچا۔ سیلاب کی شدت سے بسیں ، کاریں ، لاریاں بہہ گئیں ۔ اس حادثہ میں 30 کاریں اور 30 افراد غرقاب ہوگئے ۔ جن میں تین افراد کی نعشیں برآمد کی گئی ہیں ۔ کئی کیلومیٹر تک سڑکوں کو نقصان پہونچا ۔ جس کا ضلع کلکٹر رنگاریڈی امئے کمار سائبر آباد پولیس کمشنر سجنار نے معائنہ کیا ۔ قومی شاہراہ کو فوری بند کرتے ہوئے ٹریفک کا رخ آوٹر رنگ روڈ پر موڑ دیا ۔ شمس آباد ایرپورٹ ، کرنول اور بنگلور جانے والوں کو پی وی آر ایکسپریس وے قومی شاہراہ کے بجائے آوٹر رنگ روڈ سے روانہ ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ پی وی ایکسپریس وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ۔ آئندہ اعلان تک ان احکامات پر عمل آوری ہوگی ۔۔