شہر کے نامور فٹبال کھلاڑی ڈی ایم کے افضل کو چیف منسٹر نے مالی امداد منظور کیطبی ضروریات کیلئے تین لاکھ کا چیک حوالے کیا گیا

   

حیدرآباد 21 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ہندوستان میں فٹبال کی تاریخ کے ایک نمایاں کھلاڑی ڈی ایم کے افضل کو علاج کیلئے تین لاکھ روپئے کی امداد منظور کی ہے۔ حیدرآباد کے نامور فٹبال کھلاڑی ڈی ایم کے افضل 1962 میں جکارتہ میں ایشین گیمس میں کامیابی حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم میں شامل تھے ۔ ایشین گیمس 1962 میں ہندوستانی فٹبال ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور ملک کے وقار میں اضافہ ہوا۔ ڈی ایم کے افضل کی خرابیٔ صحت کی چیف منسٹر ریونت ریڈی کو اطلاع ملنے پر انہوں نے تفصیلات حاصل کرکے طبی ضرورتوں کی تکمیل کیلئے تین لاکھ روپئے امداد منظور کی ہے۔ چیف منسٹر کی جانب سے عہدیداروں نے ڈی ایم کے افضل کی قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی اور چیک حوالے کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ اسپورٹس اتھاریٹی صدرنشین شیوا سینا ریڈی کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان وکٹر امول راج اور شبیر علی موجود تھے۔ ڈی ایم کے افضل اور افراد خاندان نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کیا ۔ واضح رہے کہ حکومت نے کئی سابق کھلاڑیوں کی مالی امداد کی ہے اور تلنگانہ میں اسپورٹس کے فروغ کیلئے عالمی باکسنگ چیمپین نکہت زرین اور کرکٹر محمد سراج کو ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز کیا ہے۔ 1