شہر کے ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے اقدامات

   

آئندہ 40 سال کی منصوبہ بندی ۔ اعلی عہدیداروں کا اجلاس
حیدرآباد۔7فروری(سیاست نیوز) شہر کے موجودہ ٹریفک نظام میں بہتری لانے اور آئندہ 40سال کی منصوبہ بندی کرکے شہر میں نئے ٹریفک نظام کو متعارف کروانے بلدیہ حیدرآباد ٹریفک پولیس انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مذاکرات کے ذریعہ ٹریفک نظام کو معیاری بنانے اقدامات کریگی۔ جی ایچ ایم سی صدر دفتر ٹینک بنڈ پر آج اجلاس میں کمشنر پولیس مسٹر انجنی کمار‘مسٹر جتیندر اڈیشنل ڈی جی پی ‘ مسٹر انیل کمار اڈیشنل کمشنر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ مسٹر دانا کشور کی زیر صدارت اجلاس میں بنگلورو کی کمپنی بھارت الکٹرانکس لمیٹیڈ اور شہر کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے منصوبہ ساز کمپنی کے عہدیدار موجود تھے۔ LEE اسوسیٹس کے تیار منصوبہ کے متعلق عہدیداروں نے پاؤر پوائنٹ پریزینٹیشن میں بتایا کہ یہ منصوبہ شہر میں آئندہ 40برس کے ٹریفک نظام کو نظر میں رکھ کر تیار کیا گیا ۔ اس پر عمل کیلئے 200کروڑ روپئے درکار ہونگے۔مسٹر دانا کشور نے بتایا کہ شہر میں نئے سگنلنگ نظام کے علاوہ سڑکوں کی توسیع اور فٹ پاتھس کی بہتر ی کے منصوبہ کو عارضی آئندہ 15دن میں عمل کی کوشش کی جائیگی اور اگر منصوبہ کامیاب ہو تو بلدیہ کی جانب سے شہر میں کمانڈ کنٹرول ٹاؤر کے ذریعہ پولیس و ٹریفک پولیس سے تال میل میں جی ایچ ایم سی ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کریگی ۔