حیدرآباد۔17۔نومبر(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں ڈرینیج نظام کو درست کرنے کیلئے حیدرآباد میٹروپولیٹین واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے انتہائی اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام ہمہ منزلہ عمارتوں بالخصوص رہائشی اپارٹمنٹس میں “Silt Chamber” کی تعمیر کا لزوم عائد کیا اور انہیں نوٹسیں جاری کی ہیں تاکہ ڈرینیج نظام کو بہتر بنا یا جا سکے ۔ نوٹسوں کے مطابق حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ آؤٹر رنگ روڈ کے حدود میں مین ہولس سے فضلہ خارج ہونے اور ڈرینیج کے گندے پانی کے سڑکوں پر بہنے کی وجوہات کا جائزہ لینے گذشتہ 90یوم کے دوران چلائی گئی مہم میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ڈرینیج میں ایسی اشیاء جو پانی میں حل نہیں ہوتی وہ ڈالنے کے نتیجہ میں سڑکوں پر ڈرینیج کے پانی کا بہاؤ ہو رہا ہے اور اسے روکنے کے لئے شہری حدود میں ہمہ منزلہ عمارتوں کے علاوہ دواخانوں‘ مالس ‘ تھیٹرس‘ ہوٹلس کے علاوہ دیگر ایسے مقامات جہاں سے زیادہ فضلہ خارج ہوتا ہے ان مقامات پر ’سیلٹ چیمبرس‘ کی تعمیر کیلئے نوٹس جاری کی گئی ہے۔ جن جائیدادوں کو نوٹس جاری کی ہے انہیں ختم ڈسمبر تک اپنی جائیدادوں میں سلٹ چیمبر تعمیر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔3