شہر کے کئی علاقوں میں 27 اور 28 مئی کو پانی کی عدم سربراہی

   

حیدرآباد۔ گریٹر حیدرآباد کے کئی علاقے 27 اور 28 مئی دو دنوں تک پانی کی سربراہی سے محروم رہیں گے۔ حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پٹن چیرو تا حیدرآباد 1500 ایم ایم پی ایس سی پائپ لائن کی تبدیلی کے کاموں کے نتیجہ میں 27 مئی کی صبح 6 بجے سے 28 مئی کی شام 6 بجے تک کئی علاقوں میں پانی کی سربراہی مسدود رہے گی۔ بورڈ نے جن علاقوں کی نشاندہی کی ہے ان میں آدرش نگر، شانتی نگر، میاں پور، مدینہ گوڑہ، یشودھا نگر، ویشالی نگر، رام کرشنا نگر، میاں پور ایکس روڈ، راجہ رام کالونی، امبیڈکر نگر، مادھو نگر، حڈا میوری نگر، بالاجی نگر، آدتیہ نگر، اڈہ گٹہ ، نظام پیٹ، وسنت نگر، کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی، بلارم میونسپلٹی، سلطان پور، ایرہ گڈہ، ایس آر نگر اور دیگر علاقے شامل ہیں۔