مجھے شہر بدر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جیل جانے سے قبل ملعون راجہ سنگھ کا ویڈیو جاری
حیدرآباد۔/25 اگسٹ، ( سیاست نیوز) دو دن قبل شان رسالتؐ میں گستاخی کا ویڈیو جاری کرتے ہوئے شہر میں کشیدگی پیدا کرنے والے راجہ سنگھ نے جیل جانے سے قبل میڈیا کو ایک اور ویڈیو جاری کرتے ہوئے حیدرآباد کی تازہ سیاسی صورتحال کیلئے ریاستی وزیر کے ٹی آر اور مجلس کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رام اور سیتا کے خلاف نازیبا ریمارکس کرنے والے اکبر الدین اویسی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کیلئے کیوں اسپیکر سے نمائندگی نہیں کی گئی۔ جاری کردہ ویڈیو میں سوال کیا۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے پر بھی انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ دھرم کیلئے زندگی قربان کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔ بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی نے پولیس کی گاڑی نذرِ آتش کرنے اور سرتن سے جدا کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ طلب کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے اپنے ویڈیو میں کسی کے خدا اور پیغمبر کا نام نہیں لیا صرف تاریخ پر روشنی ڈالی ہے۔ منور فاروقی کا شور نہ کرنے کی چیف منسٹر اور ڈی جی پی مہیندر ریڈی سے اپیل کی گئی لیکن کے ٹی آر نے5 ہزار پولیس کے بندوبست میں کامیڈی شو کرایا ہے۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ انہیں شہر بدر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وہ بندوق کی گولی اور پھانسی کے پھندے سے بھی ڈرنے و گھبرانے والے نہیں۔ ن