شہر کے کچھ علاقوں میں آج پانی کی سربراہی بند رہے گی

   

حیدرآباد 14 نومبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی ایڈ سیوریج بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 15 نومبر کی صبح 6 بجے سے 16 نومبر کی صبح 6 بجے تک شہر میں پینے کے پانی کی سربراہی متاثر ہوگی ۔ بورڈ نے بتایا کہ یرہ گڈہ ‘ بنجارہ ہلز ‘ یلا ریڈی گوڑہ ‘ وینگل راؤ نگر ‘ سوماجی گوڑہ ‘ وینکٹ گری ‘ پانڈو رنگا نگر اور کبیر نگر موسی پیٹ ڈویژن کے علاقوں میں پانی نہیں آئے گا ۔ واٹر بورڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ موجودہ 1,000 ایم ایم کی پری ۔ اسٹریسڈ پائپ لائین کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور یہاں مائلڈ اسٹیل پائپ لائین صفدر نگر کراسنگ نالہ کے قریب نصب کی جا رہی ہے ۔ اسی وجہ سے یہاں پانی کی سربراہی متاثر رہے گا ۔