شہر کے 15 اسمبلی حلقہ جات میں رائے دہی کا فیصد

   

حیدرآباد یکم/ ڈسمبر ( سیاست نیوز ) الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے 119 اسمبلی حلقہ جات کے رائے دہی کی تفصیلات جاری کردی ہے ۔ ریاست میں مجموعی طور پر رائے دہی 71.34 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ حیدرآباد کے 15 اسمبلی حلقہ جات میں رائے دہی کا فیصد حسب ذیل ہے ۔ مشیرآباد 50.55 فیصد ، ملک پیٹ 41.32 فیصد ، عنبرپیٹ 52.50 فیصد ، خیریت آباد 52.07 فیصد ، جوبلی ہلز 47.49 فیصد ، صنعت نگر 51.96 فیصد ، نامپلی 45.56 فیصد ، کاروان 48.72 فیصد ، گوشہ محل 55.38 فیصد ، چارمینار 43.27 فیصد ، چندرائن گٹہ 45.26 فیصد ، یاقوت پورہ 39.64 فیصد ، بہادرپورہ 45.50 سکندرآباد 53.75 فیصد سکندرآباد کنٹونمنٹ 49.36 فیصد ۔