شہر کے 3 پولیس ملازمین معطل

   

حیدرآباد : /23 نومبر (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے شہر سے وابستہ 3 پولیس عہدیداروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ رشوت خوری ، غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور جانبداری رویہ اختیار کرنے کے الزام میںانسپکٹر چکڑپلی پی شیوشنکر راؤ اور سب انسپکٹر پی نرسنگ راؤ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ اسی طرح سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) سے وابستہ سب انسپکٹر پی ناگراج گوڑ کو بھی معطل کیا گیا ہے ۔