پائلٹ پراجکٹ کے تحت ہر سرکل میں 10 راشن شاپس کا انتخاب
حیدرآباد۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) راشن شاپس پر دیگر اشیائے ضروریہ کے ساتھ عوام کو منی پکوان گیس سلینڈرس دستیاب ہوں گے۔ ضرورتمند افراد اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ شہر حیدرآباد میں پہلے ہر ایک سر کل کے 10 راشن شاپس سے پائلٹ پراجکٹ کے تحت منی گیس سلینڈرس فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں حیدرآباد سیول سپلائی آفس سے سرکل واری اساس پر راشن شاپس کی فہرست تیار کرتے ہوئے آئیل کمپنیوں کو روانہ کی گئی ہے۔ شہر کے 9 سرکلس کے حدود میں جملہ 670 راشن کی دوکانات ہیں۔ پہلے مرحلے میں 90 دوکانات پر منی گیس سلینڈرس فروخت کیا جائے گا بعد ازاں تمام دکانات کے لئے توسیع دی جائے گی۔ مقامی گیس ایجنسیوں کی جانب سے راشن شاپس کو منی گیس سلینڈرس سربراہ کئے جائیں گے۔ راشن شاپس سے کئے گئے معاہدے کے مطابق روزانہ 5 تا 10 سلینڈرس راشن شاپس میں رکھنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ سلینڈرس پر کمیشن بھی گیس ایجنسیوں کی جانب سے ادا کئے جائیں گے۔ ان میں 2 اور 5 کیلو کے سلینڈرس دستیاب رہیں گے۔ ڈسٹرکٹ سیول سپلائی آفیسر رمیش نے بتایا کہ ضرورت کے مطابق لوگ راست طور پر راشن شاپس کو پہنچ کر بغیر کسی شناختی کارڈ بتائے سلینڈر حاصل کرسکتے ہیں۔ ن