یادگیر: /6 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انیس صدیقی رکن کرناٹک اردو اکادمی بنگلور کی اطلاع کے بموجب کرناٹک اردو اکادمی بنگلور کے زیر اہتمام یوم اردو کے موقع پر ریاستی سطح کا مشاعرہ، بہ روز ہفتہ، 09/نومبر 2024، بہ وقت شام سات بجے، بہ مقام سوداگر فنکشن ہال، ملت نگر، یادگیر،منعقد ہوگا۔ شری چنّا ریڈی پاٹل تنّور، ایم ایل اے یادگیر، بہ ذریعہ شمع افروزی، مشاعرے کا افتتاح فرمائیں گے۔ للیتا انپور ،چیر پرسن،سٹی میونسپل کونسل، یادگیر، شری منجو داسن کیری کارپوریٹر، سٹی میونسپل کونسل یادگیر، محترمہ سیما فاروقی اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز یادگیر، جناب منصور احمد افغان کارپوریٹر، سٹی میونسپل کونسل، یادگیر، ڈاکٹر پرویز کاڈلور، ایم ڈی، ڈی ایم کارڈیالوجسٹ، بہ حیثیت مہمانانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر انیس صدیقی، رکن اکادمی اس مشاعرہ کے کنوینر ہوں گے۔ یادگیر کے معروف شاعر ڈاکٹر رفیق سوداگر کی صدارت میں منعقد شدنی اس مشاعرہ میں جناب نورالدین نور غوری (گلبرگہ)، ڈاکٹر افتخار شکیل(رائچور)، ڈاکٹر فرزانہ فرح (بھٹکل)، محترمہ مہرالنسامہرو (بیجاپور)، جناب شریف احمد شریف (بلگام)، جناب مسرور نظامی (بسواکلیان)، جناب سید مختار احمد دکنی (گلبرگہ)، جناب مبین احمد زخم (یادگیر)، جناب خادم اظہر (یادگیر)، جناب وحید راز کاریگر (گرمٹکال)، جناب نور دلکش (نالوار)، جناب توفیق اسد (تماپور)، جناب اوصاف مجاہد (تماپور)، جناب سید شفیع الدین سر مست (شاہ پور)، جناب معین نشاط (یادگیر) اپنا کلام پیش کریں گے۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض جناب مسرور نظامی انجام دیں گے جب کہ جناب ساجد حیات مشاعرے کے افتتاحی اجلاس کے ناظم ہوں گے۔مولانا مفتی محمد علی قاضی چیرمین، کرناٹک اردو اکادمی بنگلور، ڈاکٹر معاذ الدین خان رجسٹرار، کرناٹک اردو اکادمی بنگلور اور جمیع اراکینِ کرناٹک اردو اکادمی بنگلور نے شائقینِ شعر و سخن سے اس عظیم الشان مشاعرہ میں شرکت کی درخواست ہے۔