شہزادہ اینڈریو کو پرانا معاہدہ دیکھنے کی اجازت

   

نیوریارک:امریکی عدالت نے ملکہ برطانیہ کے دوسرے بیٹے 61 سالہ شہزادہ اینڈریو کو خاتون کی جانب سے دائر کیے گئے ’جنسی استحصال‘ کے مقدمے میں ریلیف دیتے ہوئے 12 سال پرانے ’سربمہر معاہدے‘ تک رسائی دینے کی اجازت دے دی۔ شہزادہ اینڈریو کو ورجینیا رابرٹ گفی اور کاروباری شخص جیفری اپسٹن کے درمیان سربمہر معاہدہ تک رسائی دی گئی ہے۔