شہزادہ خالد بن سلمان کی امیر قطر سے ملاقات

   

ریاض :سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد سے ملاقات کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس پر کہا ہے کہ ’سعودی قیادت کی ہدایت پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد سے آج ملاقات کی گئی ہے‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے قطر کیلئے خیر سگالی کے جذبات پہنچائے گئے ہیں‘۔سعودی وزیر دفاع اور امیر قطر نے خطے کو درپیش معاملات پر غور کیا اور باہم دلچسپی کے اہم امور پر بات چیت کی ہے۔