جوبا: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو جوبا کے صدارتی پیالیس میں میں جنوبی سوڈان کے صدر سے ملاقات کی ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا، خوشحالی اور مزید ترقی کی خواہش کا اظہار کیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے ملاقات میں بین الاقوامی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جنوبی سوڈان کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈانی ہم منصب سے باضابطہ بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلووں اور مشترکہ دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔سعودی وزیر خارجہ نے ایکسپو 2030 کی میزبانی کیلئے سعودی عرب کی حامیت پر جنوبی سوڈان کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر افریقی امور کے معاون وزیر مملکت ڈاکٹر سامی الصالح، جمہوریہ جنوبی سوڈان میں سعودی سفیر علی جعفر اور وزارت خارجہ آفس کے ڈائریکٹر عبدالرحمن داود نے بھی شرکت کی۔
سعودی وزیر دفاع کی یمن میں جنگ بندی پر
رشاد العلیمی سے بات چیت
صنعاء : سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی کے ساتھ اقوام متحدہ کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، جس کی میعاد دو اکتوبر کو ختم ہو رہی تھی۔سعودی وزیر دفاع نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ انہوں نے پیر کو العلیمی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر بات چیت کی تاکہ اس طرح یمن کے لیے سلامتی اور امن کا حصول ممکن ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں یمن کے میدان جنگ میں ہونے والی پیش رفت کے علاوہ ممکنہ تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مستقبل کے اقدامات کے بارے میں بھی بات کی گئی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابقہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے بین الاقوامی کوششیں جاری ہیں جس کی میعاد اکتوبر 2022 کو ختم ہو گئی تھی۔