شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے شہباز شریف کو مبارکباد

   

ریاض: ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ میڈیاکے مطابق ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو تہنیتی پیغام روانہ کیا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کیلئے ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔