شہزادہ مشعل بن ماجد شاہ سلمان کے مشیر مقرر

   

ریاض:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد بن عبدالعزیزآل سعود کوشاہی مشیر مقرر کردیا۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان شاہی سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ مشعل بن ماجد بن عبدالعزیز کو شاہی مشیر مقرر کیا جاتا ہے ان کا رتبہ وزیر کا ہوگا۔شاہی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جاری کیے جانے والے احکام پرعمل درآمد کیلیے متعلقہ اداروں کو مطلع کیا جائے۔

حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
ریاض : حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون سے حملہ کیا جس کو عرب اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان پر 5 بیلسٹک میزائل اور 4 بارودی ڈرون فائر کیے جس کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔عرب اتحادی افواج کے مطابق حوثی باغیوں نے میزائل اور ڈرون حملے یمن کے شہر صعدہ سے فائر کیے جس میں جازان کی یونی ورسٹی اور دیگر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔