شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کا20 برس کومہ میں رہنے کے بعد انتقال

   

ریاض۔19؍جولائی(ایجنسیز ) شہزادہ خالد بن طلال بن عبدالعزیز کے بیٹے شہزادہ ولید بن خالد بن طلال 20 برس کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نماز جنازہ اتوار20 جولائی کو ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔واضح رہے شہزادہ خالد لندن میں اعلی تعلیم حاصل کرنے گئے تھے۔ سال 2005 میں لندن میں کارحادثہ میں شدید زخمی ہونے کے بعد کومہ میں چلے گئے۔