شہزادہ ولیم کے جوتے میں بھی سوراخ ویڈیو وائرل

,

   

لندن ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : برطانوی شہزادہ ولیم نے سوئٹرز لینڈ کے شہر ڈیووس میں کانفرنس میں شرکت کے بعد ان کے جوتے کے تلوے میں دیکھا جانے والے سوراخ میڈیا کی توجہ کا خاص مرکز ہے ۔ یہ سوراخ اس وقت دیکھا گیا جب وہ ٹی وی انٹرویو دے رہے تھے ۔ فوٹیج میں شہزادہ ولیم کے جوتے کے تلوے میں تقریبا ایک سینٹی میٹر کے برابر سوراخ دیکھا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے شہزادہ ہیری کے جوتے میں سوراخ کی فوٹیج وائرل ہوئی تھی جو ایک سال قبل ایسی ہی ایک تقریب کے دوران دیکھا گیا تھا ۔۔