شہزادہ چارلس بادشاہ اہلیہ کمیلا ملکہ برطانیہ ہوں گی

   

لندن: پلاٹینم جبلی کے موقع پر 95ب سالہ ملکہ الزبتھ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔ملکہ برطانیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواہش ہیکہ پرنس چارلس کنگ بنے تو ڈچز آف کارنوال ’کوئین کنسورٹ‘ بنیں۔ ملکہ الزبتھ نے توقع ظاہر کی کہ عوام چارلس اور کمیلا کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کے اعلان نے برطانیہ میں اگلی نسل کو تخت سونپے جانے سے متعلق غیریقینی صورتحال ختم کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کوئین کنسورٹ سے مراد بادشاہ کی شریک حیات ہے ، اب ڈچز آف کارنوال کے کوئین بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔