شہزادہ چارلس دوسری بار کورونا سے متاثر

   

لندن : برطانیہ کے شہزادہ چارلس کے دفتر نے جمعرات کو انکشاف کیا ہیکہ شہزادہ چارلز کا دوسری بار کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔ یہ دوسری مرتبہ ہیکہ برطانوی تخت کے وارث کو یہ مرض لاحق ہوا ہے۔پرنس کی رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس کی طرف سے کہا گیا ہیکہ جمعرات کی صبح ٹسٹوں سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ پرنس آف ویلز کو کوویڈ 19 تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ منتقل ہوگئے ہیں۔وائرس کی تصدیق کے بعد پرنس چارلز نے جمعرات کواپنی مخصوص مصروفیات منسوخ کر دیں۔73 سالہ چارلس مارچ 2020 میں کورونا کا شکار ہوئے تھے ۔ انہوں نے اپنے فرائض دوبارہ شروع کرنے کیلئے واپس آنے سے پہلے اسکاٹ لینڈ کے شہر برکھل میں اپنی رہائش گاہ پر 7 دن قرنطینہ میں گذارے تھے۔